۱۰ .

آپ کی زِندگی میں کس کی اہمیت ہے؟

بانٹنا
  1. ۔ آپ کس بات کے لیے شکر گزار ہیں؟
  2. اس ہفتے آپ نے خُدا کا تجربہ کیسے کیا ہے
  3. آپ کو کس مقصد کے لیے خُدا کی مدد کی ضرورت ہے؟
  4. ہم کیسے ضرورت کے وقت آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟
  5. ایک دوسرے کے لیے دُعا کریں
جائزہ
  1. ہماری آخری ملاقات کے بعد سے آپ نے کیا عمل کیا ہے؟
  2. لوگ کیسے ہیں جن کی آپ جانے کے لئے دیکھ بھال کر رہے ہیں اُن کی سب سے زیادہ کونسی چیز مدد کرے گی؟
پڑھو
  1. پیراگراف کو اونچی آواز میں دو بار پڑھیں
  2. کسی شخص کوگروپ کی مدد کے ساتھ اپنے الفاط میں دوبارہ اِس پیرے کو بتانے کا کہیں
  3. کیا کوئی چیز چھوڑ دی گئی یا شامل کی گئی ؟

متّی ٦:۱٩-۳ ۳

۱٩“اپنے لئے اس زمین پر خزانے نہ رکھو۔کیوں کہ اس میں کیڑا لگ جا ئے گا اور زنگ آلود ہوکر یہ ضائع ہو جائے گا۔چور تمہارے گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں اور جو چیزیں تم رکھتے ہو وہ چرا سکتے ہیں۔ ۲۰{' '} اس لئے تم اپنے خزانوں کو جنت کیلئے تیا ر کرو کہ جہاں ان کو نہ تو کوئی کیڑا تباہ کریگا اور نہ کوئی زنگ پکڑیگا۔ اور نہ کوئی چور نقب زنی کے ذریعے اس کو چرائیگا۔۲۱کیوں کہ جہاں تیرا خزانہ ہوگا وہیں پر تیرا دل بھی لگا رہیگا۔

۲۲“آنکھ بدن کے لئے روشنی ہے۔ اگر تیری آنکھیں اچھی ہوں تو تیرا سارا بدن روشن ہوگا۔ ۲۳{' '} اگر تیری آنکھوں میں خرا بی ہو تو تیرا سارا بدن تاریکی سے بھر جائیگا۔تجھ میں پائی جانے والی ایک روشنی اگر وہ تاریک ہو جائے تو کتنا گھپ اندھیرا ہو جائیگا۔

۲۴ کوئی شخص ایک وقت دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا۔وہ ایک سے نفرت کرکے دوسرے سے محبت کر سکے گا ،یا اگر ایک مالک کی پیروی کریگا تو دوسرے کو نظر انداز کریگا۔تو بیک وقت خدا اور مال و دولت کی خدمت نہیں کرسکتا۔”

۲۵“اس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ تم کو غذا کے لئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور بدن کو ڈھانکنے کے لئے ملبوسات کے لئے تم فکر مند نہ ہو نا۔کیوں کہ زندگی غذا سے اور بدن کپڑوں سے بڑھ کر اہم ہے۔۲٦پرندوں پر ایک نظر ڈالو۔نہ تو وہ بیج بوتے ہیں اور نہ فصل کاٹتے ہیں۔اور نہ کوٹھیوں میں اناج کے ذخائر جمع کرتے ہیں لیکن اس کے با وجود آسمانوں میں رہنے والا تمہارا باپ انہیں غذا فراہم کرتا ہے اور تم جانتے ہو کہ ان پرندوں سے بڑھ کر تم کتنی قدر و قیمت کے لائق ہو۔۲٧اور تمہاری فکر مندی کی وجہ سے تمہاری عمر دراز نہ ہوگی۔

۲٨“لباس کی فکر کیوں کرتے ہو ؟جبکہ کھیتوں میں پائے جانے والے پھولوں پر غور کرو۔اور انکے بڑھنے پر غور کرو۔وہ محنت مشقّت بھی نہیں کرتے۔اور نہ اپنے لئے کوئی کپڑے بنتے ہیں۔ ۲٩{' '} میں تم سے جو کہنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ سلیمان جو اتنی آن بان و عظمت کے ساتھ رہا۔تب بھی وہ کسی ایک پھول کی خوبصورتی کے برابر لباس زیب تن نہ کیا۔۳ ۰میدان میں اُگنے والی گھاس کو خدا پوشاک پہنا تا ہے۔جبکہ گھاس جو اب ہے اور کل کو آ گ میں جلےگی اس لئے خدا تم کو کتنا زیادہ پہنائے گا۔ کم ایمان والے نہ بنو۔

۳ ۱تم اس بات کی فکر نہ کرو کہ ہم کیا کھا ئینگے ؟ اور کیا پئینگے؟اور کیا پہنیں گے؟ ۳ ۲{' '} لوگ جو خدا کو نہیں جانتے وہ ان اشیاء کو پا نے کی کوشش کرتے ہیں۔تم فکر نہ کرو کیوں کہ جنّت میں رہنے والا تمہارا باپ جانتا ہے کہ تم کو یہ تمام چیزیں چاہئے۔۳ ۳ اس لئے تم کو خدا کی بادشاہت کے لئےاور اسکی مرضی کے مطابق کاموں کی خواہش کرنا چاہئے۔تب تمہیں دوسری چیزیں بھی دی جائیں گی جو تم چاہتے ہو۔


زیادہ پڑھو

درہافت کریں
  1. اس پیراگراف میں آپ کے لئے کونسی چیز نمایاں ہے؟
  2. تمہیں کیا پسند ہے اور آپ کو اس پیراگراف میں کونسی چیز کا فکرہے
  3. یہ پیراگراف خُدا اور لوگوں کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟
عمل کریں
    • تبدیلی کا رویہ ؟
    • دعوی کرنے کا وعدہ ؟
    • پیروی کرنے کی ایک مثال ؟
    • فرمانبرداری کا حکم؟
  1. یہ گروپ کے ساتھ بانٹیں