رومیوں ٦:۳ -۱۴
۳ کیا تم نہیں جانتے کہ ہم جتنوں نے یسوع مسیح میں شامل ہو نے کے لئے بپتسمہ لیا ہے تو اسکی موت میں شا مل ہو نے کا بپتسمہ لیا ہے۔۴ جب ہم نے بپتسمہ لیا تو ہم بھی اسکے ساتھ اس کی موت میں شریک ہو ئے اس کے ساتھ دفن بھی کر دیئے گئے تا کہ مسیح باپ کے جلال کے وسیلے سے مرے ہو ؤں میں جلا دیا گیا تھا ویسے ہی ہم بھی اسی طرح ایک نئی زندگی پائیں گے۔
۵کیوں کہ ہم اسکی موت کی مشابہت سے اسکے ساتھ وابستہ ہو گئے۔ اس سے اس کے جی اٹھنے کی مشابہت میں بھی اس کے ساتھ وا بستہ ہونگے۔٦ہم جانتے ہیں کہ ہماری پرانی انسانی فطرت مسیح کے ساتھ اس لئے مصلوب کی گئی کہ ہمارے گناہ کا بدن تباہ ہو جائے سبب یہ ہے کہ ہم آگے کے لئے گناہ کے غلام نہ بنے رہیں۔٧کیوں کہ جو مرگیا وہ گناہ کے بندھن سے آزاد ہو گیا۔
٨اور جیسا کہ ہم مسیح کے ساتھ مر گئے تو ہمیں یقین ہے کہ ہم اسی کے ساتھ جئیں گے بھی۔ ٩{' '} ہم جانتے ہیں کہ مسیح جسے مرے ہو ؤں میں سے زندہ کیا گیا تھا پھر نہیں مرے گا۔ اس پر موت کا اختیار کبھی نہیں ہو گا۔ ۱۰{' '} گناہ کو شکشت دینے کے لئے ایک ہی بار مرے ہیں۔ لیکن جو زندگی وہ اب جی رہے ہیں وہ زندگی خدا ہی کی ہے۔ ۱۱{' '} اسی طرح تم اپنے لئے بھی سوچو تم گناہ پر مر چکے ہو لیکن خدا کے لئے یسوع مسیح میں زندہ ہو۔
۱۲پس گناہ تمہارے فانی بدن میں بادشاہی نہ کرے اس لئے تم اس گناہ کی خواہشوں پر نہ چلو۔ ۱۳{' '} اپنے بدن کے حصّے کو گناہ کی خدمت کے لئے حوالہ نہ کرو تمہارے جسم برائیاں کر نے کے لئے اوزار نہ بنیں اسکی بجائے مرے ہو ؤں میں سے اب زندہ رہنے والوں کی مانند خدا کی خدمت کے لئے حوالے کر دو۔ اور اپنے بدن کے حصّے کو صحیح کام کے اوزار ہو نے کے لئے خدا کی خدمت کے لئے حوالے کردو۔ ۱۴{' '} اس لئے کہ تم پر گناہ کا اختیار نہ ہو چو ں کہ تم شریعت کے تا بع نہیں ہو بلکہ خدا کے فضل کے سہارے جی رہے ہو۔
مندرجہ ذیل بائبل کا مطالعہ بپتسمہ کے بارے میں ہے۔ کیونکہ اصطلاح "بپتسمہ" کے آج کل بہت سےمختلف استعمالات ہیں، یہ ضروری ہے کہ ہم اس بات کی وضاحت کریں کہ لفظ"بپتسمہ"کاکیا مطلب ہے۔
جب"بپتسمہ"کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو مختلف افراد کا مطلب مختلف چیزیں ہیں. یہاں کچھ مثالیں ہیں:
بپتسمہ کی تمام "قسمیں" ان کے حق میں ایک مقام رکھتے ہیں، لیکن یہاں بپتسمہ کا معنی یہ نہیں ہے۔ آج کے لئے ہمارے بائبل مقدس کے پیراگراف میں، بپتسمہ کا مطلب ہے "شناخت" یا "میں شراکت"
یُسوع نے دریائے یردن میں بپتسمہ لیا تھا۔ اس کے شاگردوں نے ان بالغ لوگوں کو بپتسمہ دیا جو اُس کے پیغام سے شناخت کرنا چاہتے تھے۔ بپستمہ پانی سے گیلے ہونے سے زیادہ ہے۔ اس سبق میں ہم یہ دیکھیں گے کہ بائبل بپتسمہ کی اہمیت کے بارے میں کیا کہتی ہے۔
![]() |
![]() |
![]() |