۵.

ایک نیا معاہدہ

بانٹنا
  1. اس ہفتے آپ نے خُدا کا تجربہ کیسے کیا ہے یا ؟
  2. ۔ آپ کس بات کے لیے شکر گزار ہیں؟
  3. آپ کو کس مقصد کے لیے خُدا کی مدد کی ضرورت ہے؟
  4. ت ہم کیسے ضرورت کے وقت آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟
  5. ایک دوسرے کے لیے دُعا کریں
جائزہ
  1. ہماری آخری ملاقات کے بعد سے آپ نے کیا عمل کیا ہے؟
  2. لوگ کیسے ہیں جن کی آپ جانے کے لئے دیکھ بھال کر رہے ہیں اُن کی سب سے زیادہ کونسی چیز مدد کرے گی؟
  3. کیا آپ کسی کے ساتھ خُدا کا تجربہ شئیر کرنے کے لائق ہوئے کیا آپ نے اُن کے ساتھ دُعا کی؟
  4. اِن لوگون کے لیے دُعا کریں
پڑھو
  1. پیراگراف کو اونچی آواز میں دو بار پڑھیں
  2. کسی شخص کوگروپ کی مدد کے ساتھ اپنے الفاط میں دوبارہ اِس پیرے کو بتانے کا کہیں
  3. کیا کوئی چیز چھوڑ دی گئی یا شامل کی گئی ؟

یرمیاہ ۳ ۱:۳ ۱-۳ ۴

۳ ۱خداوند نے یہ سب کہا، “وہ وقت آرہا ہے جب میں اسرائیل کے گھرانے اور یہودا ہ کے گھرانے کے ساتھ نیامعاہدہ کروں گا۔ ۳ ۲{' '} یہ اس معاہدہ کی طرح نہیں ہو گا جسے میں نے ان کے با پ دادا کے ساتھ کیا تھا۔میں نے وہ معاہدہ تب کیا جب میں نے ان کے ہا تھ پکڑے اور انہیں مصر سے با ہر لا یا۔ میں ان کا ما لک تھا اور انہوں نے یہ معاہدہ تو ڑا۔” یہ پیغام خداوند کا ہے۔

۳ ۳ “بلکہ یہ وہ معاہدہ ہے جو میں اسرائیل کے گھر انے سے کروں گا۔” خداوند فرماتا ہے۔“میں اپنی تعلیمات ان کے دماغ میں رکھوں گا اور ان کے دل پر لکھوں گا۔ میں ان کا خدا ہوں گا اور وہ میرے لوگ ہو ں گے۔۳ ۴ لوگوں کو خداوند کو جاننے کے لئے اپنے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو تعلیم نہیں دینی پڑے گی۔کیونکہ سب سے بڑے سے لے کر سب سے چھو ٹے تک سبھی مجھے جانیں گے۔“یہ پیغام خداوند کا ہے۔ میں ان کی خلاف ورزی کو معاف کردوں گا۔ میں ان کے گنا ہو ں کو یاد نہیں رکھوں گا۔”


زیادہ پڑھو

یسعیاہ ۵٩:۱-۲

دیکھو ! تمہیں بچانے کے لئے خداوند کی قدرت کا فی ہے۔ جب تم مدد کے لئے اسے پکارتے ہو تو وہ تمہا ری سن سکتا ہے۔ ۲{' '} لیکن تمہا رے گنا ہ تمہیں تمہا رے خدا سے الگ کر دیا ہے۔ تمہا رے گناہ کے سبب سے اس نے اپنا منہ تم سے پھیرلیا ہے۔ اس لئے وہ تمہا رے پکار پر دھیان نہیں دیتا ہے۔


زیادہ پڑھو

درہافت کریں
  1. اس پیراگراف میں آپ کے لئے کونسی چیز نمایاں ہے؟
  2. تمہیں کیا پسند ہے اور آپ کو اس پیراگراف میں کونسی چیز کا فکرہے
  3. یہ پیراگراف خُدا اور لوگوں کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟
عمل کریں
    • تبدیلی کا رویہ ؟
    • دعوی کرنے کا وعدہ ؟
    • پیروی کرنے کی ایک مثال ؟
    • فرمانبرداری کا حکم؟
  1. یہ گروپ کے ساتھ بانٹیں
نوٹس

آؤایمانداربنیں۔ کیا آپ دس حکموں کو ماننے کے قابل ہیں یا آپ کو مسلسل ان کو توڑنے کے بارے میں آگاہی ہے؟ یہ قواعد برائی سے لڑنے کے قابل ہوسکتے ہیں، لیکن وہ اسے مکمل طور پر ختم نہیں کرسکتے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم انسان برائی سے آزاد نہیں ہیں اور ہم خود کو تبدیل نہیں کرسکتے ہیں۔

لہذا خدا نے اس وقت اس بات کا اظہار کیا جس میں زندگی کا نیا راستہ ہوگا۔ لیکن اس کے لئے کچھ چیزیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے:

  1. جب انسان نے خدا کے خلاف فیصلہ کیا اور سانپ کی پیروی کرنے کا انتخاب کیا، ہمیں باغ اور اس طرح خدا کے ساتھ قریبی تعلق چھوڑنا پڑا۔ ہم نے خدا کے خلاف گناہ کیا ہے اور ہم اس سے واپس لُوٹ نہیں سکتے۔ لیکن چُونکہ خدا ہمیں بہت پیار کرتا ہے، اس نے اعلان کیا کہ وہ ہمارے گناہوں کو بخش دے گا۔ یہ سب سے اہم شرط ہے خُدا کے ساتھ تعلقات جو کہ پہلا انسان رکھتا تھا کو بحال کرنے کے لئے۔
  2. ۔ خدا کو ہمارے دل کو تبدیل کرنے کی ضُرورت ہے۔ تاکہ ہم آئندہ برائی کے اثرات کے تابع نہ ہو اور خدا اور سانپ (برائی) کے درمیان آزادانہ طور پر امتیاز کر سکیں ۔ اگر ہم خدا کا انتخاب کرتے ہیں اور اس طرح جو کچھ اچھا ہے، خدا کے قوانین ہم پر دُوبارہ لاگو ہوں گے، لیکن اگر ہم سانپ کو سُننے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم دُوبارہ برائی کے اثرات کے تابع ہونگے۔ لیکن ہمارے لئے ایسے فیصلے کرنے کے قابل ہوننے کے لئے، ہمیں سب سے پہلے خدا کو جاننے کی ضرورت ہے (اسے جاننے کے لۓ)۔ لہذا خدا ایسے وقت پر ہمکلام ہُوا جب ہر شخص اسے ذاتی طور پر جان سکے گا۔ جب ہم خدا کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے قابل ہیں، تو ہمیں اب ایک کتاب کے قواعد پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس کی بجائے خدا اپنے قوانین کو براہ راست ہمارے دِلوں پر لکھ دے گا تاکہ یہ ہماراحصہ بن جائے۔
  3. پھر ہم اس کے لوگوں سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ہمارا خدا ہو گا اور بہت سی چیزیں ہونگی گی جو خدا نےپہلی جگہ میں ہونے کا اِرادہ کیا ہے۔