۴.

دس چیزیں

بانٹنا
  1. اس ہفتے آپ نے خُدا کا تجربہ کیسے کیا ہے یا ؟
  2. ۔ آپ کس بات کے لیے شکر گزار ہیں؟
  3. آپ کو کس مقصد کے لیے خُدا کی مدد کی ضرورت ہے؟
  4. ت ہم کیسے ضرورت کے وقت آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟
  5. ایک دوسرے کے لیے دُعا کریں
جائزہ
  1. ہماری آخری ملاقات کے بعد سے آپ نے کیا عمل کیا ہے؟
  2. لوگ کیسے ہیں جن کی آپ جانے کے لئے دیکھ بھال کر رہے ہیں اُن کی سب سے زیادہ کونسی چیز مدد کرے گی؟
  3. کیا آپ کسی کے ساتھ خُدا کا تجربہ شئیر کرنے کے لائق ہوئے کیا آپ نے اُن کے ساتھ دُعا کی؟
  4. اِن لوگون کے لیے دُعا کریں
پڑھو
  1. پیراگراف کو اونچی آواز میں دو بار پڑھیں
  2. کسی شخص کوگروپ کی مدد کے ساتھ اپنے الفاط میں دوبارہ اِس پیرے کو بتانے کا کہیں
  3. کیا کوئی چیز چھوڑ دی گئی یا شامل کی گئی ؟

استثناء ۵:٦-۲۲

٦میں خداوند تمہا را خدا ہوں جو تمہیں مصر سے باہر لا یا جہاں تم غلاموں کی طرح رہتے تھے۔

٧“تمہیں سوائے میرے کسی دوسرے خدا کی پرستش نہیں کرنی چا ہئے۔

٨“تمہیں کو ئی مورتیاں یا کسی کی تصویریں جو اوپر آسمان میں یا زمین پر یا نیچے سمندر میں ہوں بنانا نہیں چا ہئے۔٩کسی قسم کے بُتوں کی پرستش یاخدمت نہ کرو۔کیوں کہ میں خداوند تمہا را خدا غیرت مند خدا ہوں۔ ایسے لوگ جو میرے خلا ف گناہ کرتے ہیں میرے دُشمن ہو جا تے ہیں۔ میں ان لوگوں کو سزا دوں گا اور میں ان کی نسل کو تیسری یا چوتھی پیڑھی تک سزا دو ں گا۔ ۱۰{' '} لیکن میں ان لوگوں پر بہت مہربان رہوں گا جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرے احکاما ت کو مانتے ہیں۔ میں ان کی ہزا ر نسلوں تک ان پر مہربان رہوں گا۔

۱۱“خداوند اپنے خدا کے نام کا غلط استعمال نہ کرو۔ اگر کو ئی آدمی اس کے نام کا غلط استعمال کرتا ہے تو وہ شخص خدا کے سامنے قصوروار ہے۔

۱۲“تمہیں سبت کے دن کو مقدس کرنے کے لئے اس پر عمل کرنا چا ہئے جیسا کہ خداوند نے حکم دیا ہے۔ ۱۳{' '} پہلے چھ دن تمہا رے کام کرنے کے لئے ہیں۔ ۱۴{' '} لیکن ساتویں دن خداوند تمہا رے خدا کے لئے آرام کا دن ہے۔ اس لئے سبت کے دن کو ئی آدمی کام نہ کرے تم ، تمہا رے بیٹے ، تمہا ری بیٹیاں ، تمہا رے خادم ، غلام عورتیں، تمہا ری گا ئیں ، تمہا رے گدھے ، دوسرے جانور اور تمہارے ہی شہروں میں رہنے وا لے غیر ملکی کو ئی بھی نہیں۔ تمہا رے مرد اور عورت غلا موں کو تمہا ری ہی طرح آرام کرنا چا ہئے۔ ۱۵{' '} یہ مت بھو لو کہ تم مصر میں غلام تھے خداوند تمہا را خدا اپنی طاقت سے تمہیں مصر سے با ہر لا یا اس نے تمہیں آزاد کیا یہی وجہ ہے کہ خداوند تمہا را خدا حکم دیتا ہے کہ تم سبت کے دن کو ہمیشہ خاص دن ما نو۔

۱٦“اپنے ماں باپ کی عزت کرو۔ خداوند تمہا رے خدا نے تمہیں یہ کرنے کا حکم دیا ہے اگر تم اُس حکم کی تعمیل کرتے ہو تو تمہا ری عمر لمبی ہو گی اور اس ملک میں جسے خداوند تمہا را خدا تم کو دے رہا ہے تمہا رے ساتھ سب کچھ اچھا ہو گا۔

۱٧“کسی کا قتل نہ کرو۔

۱٨“تم زناکا ری نہ کرو۔

۱٩“کو ئی چیز مت چُرا ؤ۔

۲۰“دوسروں نے جو کچھ کیا ہے اس کے متعلق جھو ٹ مت بو لو۔

۲۱“تم دوسروں کی چیزوں کو اپنا بنا نے کی خواہش نہ کرو۔ دوسرے آدمی کی بیوی ، گھر ، کھیت ، مرد یا عورت خادم ، گا ئیں اور گدھوں کو لینے کی خواہش تمہیں نہیں کرنی چا ہئے۔”

لوگوں کا خدا سے خوف

۲۲موسیٰ نے کہا ، “خداوند نے یہ حکم تم سب کو دیا جب تم ایک ساتھ پہا ڑ پر تھے۔ خداوند نے اونچی آواز میں باتیں کیں اور اس کی تیز آواز آ گ ، بادل اور گہرے اندھیرے سے سنا ئی دے رہی تھی۔ اب اس نے حکم دے دیا پھر اور کچھ نہیں کہا اس نے اپنے الفا ظ کو دو پتھر کی تختیوں پر لکھا اور انہیں مجھے دے دیا۔


زیادہ پڑھو

درہافت کریں
  1. اس پیراگراف میں آپ کے لئے کونسی چیز نمایاں ہے؟
  2. تمہیں کیا پسند ہے اور آپ کو اس پیراگراف میں کونسی چیز کا فکرہے
  3. یہ پیراگراف خُدا اور لوگوں کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟
عمل کریں
    • تبدیلی کا رویہ ؟
    • دعوی کرنے کا وعدہ ؟
    • پیروی کرنے کی ایک مثال ؟
    • فرمانبرداری کا حکم؟
  1. یہ گروپ کے ساتھ بانٹیں
نوٹس

برائی کے بڑی حد تک پھیلاؤ کو روکنے کے لئے، سیلاب سے پہلے واقعہ کے طور پر، خدا نےانفرادیت اور انائیت پر نظر رکھنے کے لئے حدود قائم کیں۔

سب سے اہم قواعد کو "دس احکام" کہا جاتا ہے"۔ یہ قوانین ہمیں قابل قبول اور ناقابل قبول رویے کے درمیان فرق کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ وہ بغیر مزامت پھیلانے اور پوری انسانی نسل کو متاثر کرنے سے بچنے کے لئے غلطیوں کی سزا دینے کے لئے بنیادیں ہیں۔ وہ خدا کے ساتھ اور ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہماری اپنی شکستہ حالی کو ظاہر کرتے ہیں (پہلے پانچ)،(دوسرےپانچ)۔ )